جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

بھارتی ٹیم کے کوچ کو قتل کی دھمکی موصول

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے سابق کرکٹر اور موجودہ ہیڈ کوچ کو قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوچ گوتم گمبھیر کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، ای میل میں صرف تین الفاظ شامل تھے "میں تمہیں مار دوں گا ۔”

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھمکی کے بعد گمبھیر نے راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی، جس کے بعد بھارتی حکام نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دھمکی نے نہ صرف ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ سیکیورٹی اداروں کو بھی فوری ایکشن لینے پر مجبور کر دیا ہے، دہلی پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے لیکن سائبر سیل ای میل کو ٹریک کرنے کی کوشش کررہی ہے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ  جلد از جلد ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ جیتنے والے کوچ راہول ڈریوڈ کی جگہ لی تھی۔

جس کے بعد بھارت سری لنکا میں ون ڈے سیریز ہار گیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اسے ہوم گراؤنڈ پر 0-3 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بورڈر گواسکر ٹرافی میں بھی آسٹریلیا نے بھارت کو 1-3 سے شکست دی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gautam Gambhir (@gautamgambhir55)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں