ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گواسکر کو بھی بابر اعظم میں مستقبل کا وزیراعظم نظر آنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا 30 سال قبل 92 کے ورلڈ کپ سے موازنے کے بعد بھارت کے سابق کپتان گواسکر کو بھی بابر اعظم میں مستقبل کا وزیراعظم نظر آنے لگا ہے۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ اتوار کو ملیبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے آغاز سے فائنل پہنچنے تک کا سفر، آسٹریلیا کی میزبانی میں ورلڈ کپ کا انعقاد، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست اور فائنل میں میلبرن کے ہی گراؤنڈ میں انگلینڈ سے مقابلے سے ایسا لگتا ہے کہ 1992 ورلڈ کپ کا ری پلے چل رہا ہے۔

- Advertisement -

ایسے میں سوشل میڈیا پر شائقین نے ایک نئی دلچسپ بحث شروع کردی ہے اور شائقین کرکٹ 92 کی طرح ورلڈ کپ کی فتح کے ساتھ عمران خان کی طرح مستقبل میں بابر اعظم کے پاکستان کا وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

یہ دلچسپ بحث اب تک تو صرف سوشل میڈیا شائقین تک ہی محدود تھی لیکن اب بھارت کے ایک سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی اس بحث میں شریک ہوگئے ہیں۔

گواسکر نے ورلڈ ٹی 20 کے انگلینڈ اور پاکستان کے ہونے والے فائنل کے حوالے سے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ اگر پاکستان یہ ورلڈ کپ جیت گیا تو بابر اعظم 2048 میں پاکستان کے وزیراعظم بن جائیں گے۔

سابق بھارتی کپتان کی اس بات پر پروگرام کے پینل میں شامل شین واٹسن اور مائیکل ایتھرٹن نے بے ساختہ طور پر زور دار قہقہہ لگایا۔

واضح رہے کہ 1992 کا ون ڈے ورلڈ کپ پاکستان نے عمران خان کی قیادت میں آسٹریلیا کی سرزمین پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کر جیتا تھا۔

عمران خان ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سیاست میں آئے اور دو دہائیوں کی طویل سیاسی جدوجہد کے بعد پاکستان کے وزیراعظم بنے تھے ان کی حکومت کا خاتمہ رواں سال اپریل میں کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہوا۔

اسی لیے سوشل میڈیا پر شائقین عمران خان کی طرح مستقبل میں بابراعظم کے پاکستان کا وزیراعظم بننے کی باتیں کررہے ہیں، اب ان کو سنیل گواسکر نے بھی جوائن کرلیا۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران انھوں نے مذاقاً کہا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ جیتا تو 2048 میں بابراعظم ملک کے وزیراعظم بن جائیں گے، ان کی اس بات پر پینل میں شامل شین واٹسن اور مائیکل ایتھرٹن نے زوردار قہقہہ لگایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں