انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں روہت شرما کے چھکے دیکھ کر بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر کو پاکستانی جارح مزاج بیٹر شاہد آفریدی کی یاد آگئی۔
بھارتی کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی، وہ کافی عرصے بعد ون ڈے فارمیٹ میں سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے انھوں نے اس اننگز میں 7 چھکے لگائے، اب وہ سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے سے محض 16 چھکے پیچھے ہیں۔
شاہد آفریدی ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں، سابق پاکستانی کپتان نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ون ڈے میں 351 چھکے لگائے۔
میچ کے دوران ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکوں کا گراف براڈکاسٹ کے دوران سامنے آیا تو سنیل گواسکر نے روہت کے ریکارڈ پر بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا ذکر کیا۔
گواسکر نے ماضی میں ان کی متعدد ریٹائرمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کمنٹری کے دوران ازراہ مذاق کہا کہ اگر روہت شرما کے چھکو کی تعداد شاہد آفریدی کے قریب آتی ہے تو وہ ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ شاہد آفریدی کے 351 چھکو کے بع بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں میں روہت شرما دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ان کے سکسز کی تعداد 335 ہوگئے ہیں، کرس گیل 331 چھکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
سنتھ جے سوریا 270، ایم ایس دھونی 229 اور ایون مورگن نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 220 چھکے لگائے ہیں۔