بھارتی لیجنڈ سنیل گواسکر نے آسٹریلیا کے خلاف پنک بال ٹیسٹ سے قبل جوش ہیزل ووڈ کے نہ کھیلنے پر سازش کی بو سونگھ لی ہے۔
آسٹریلیا کے پیسر جوش ہیزل ووڈ سائیڈ اسٹرین انجری کے باعث 6 دسمبر سے ہونے والے پنک بال ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں، بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوش ہیزل ووڈ کی جگہ اسکاٹ بولینڈ کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم میں خوف و ہراس نظر آرہا ہے، جوش ہیزل ووڈ نے میڈیا میں جو بیان دیا تھا کہ چوتھے دن کا سوال بیٹرز سے کرنا چاہیے، اس میں کچھ عجیب سے نظر آرہا ہے۔
سابق لیجنڈ کرکٹر نے کہا کہ اپنے اس بیان کے بعد جوش ہیزل ووڈ دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوچکے ہیں اور سائیڈ اسٹرین انجری کی وجہ سے پوری سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، کسی نے ہیزل ووڈ پر کچھ بھی برا نوٹس نہیں کیا۔
انھوں نے کہ یہ سب کافی پراسرار لگ رہا ہے، اس طرح پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم میں ہوتا تھا جو اب آسٹریلین ٹیم میں نظرآرہا ہے۔
خیال رہے کہ جوش ہیزل ووڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کافی مختلف طرح کا جواب دیا تھا، ان سے ٹیسٹ میچ کے دوران چوتھے دن آسٹریلیا کے اپروچ کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا۔
صحافی کے اس سوال پر کینگرو پیسر نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ چوتھے دن کی اپروچ کے حوالے سے آپ کو یہ سوال کسی آسٹریلین بیٹر سے کرنا چاہیے تھا۔