ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

گوادر : ساحل سمندر پر اسکول کی سینکڑوں نئی کتابیں پھینک دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر : بلوچستان میں اسکول انتظامیہ نے سینکڑوں نئی درسی کتابیں ساحل پر پھینک دیں جن میں اسلامی اور دیگر احادیث کی کتابیں بھی شامل ہیں۔

اسکول نصاب کی نئی کتابوں کے بنڈلز سمندر میں لاکر پھینک دیئے گئے جو بوریوں میں بھرے گئے تھے لیکن وہاں گزرنے والے مسافروں یا پھر سمندر کی لہروں کی وجہ سے یہ کتابیں بوریوں سے نکل کر ساحل پر پھیل چکی ہیں۔

کتابوں کی بوریوں پر "گوادر جدید” کے الفاظ لکھے ہوئے ہیں، یہ کتابیں کون سے اسکول کی ہیں اور اس کویہاں لا کر ضائع کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے اللہ بخش نے بتایا کہ ہماری بات جب متعلقہ اسکول انتظامیہ سے ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ کتابیں اسکول کے نصاب سے نکال دی گئی تھیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ اب ان کتابوں کی ضرورت نہیں رہی جس کی وجہ سے محکمہ بلدیات کی مدد سے یہ کتابیں سمندر برد کردی گئیں۔

اسکول انتظامیہ کے اس قدام سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ان کا کہنا ہے کہ دینی کتابوں کی اس درجہ حد درجہ بے حرمتی ناقابل برداشت ہے اس کے علاوہ اس عمل سے ساحل کو بھی آلودہ ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں