جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تیسری گوادرآف روڈ جیپ ریلی کا آغازہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر میں منعقد ہونے والی تیسری آف روڈ جیپ ریلی 2018کا آج سے آغاز ہوگیا ہے ، ریلی میں خواتین ڈرائیور بھی حصہ لے رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 19 اکتوبر سے 21 اکتوبر تک جاری رہنے والی آف روڈ جیپ ریلی کا افتتاح کردیا گیا ہے ، ریلی پاک آرمی اور ایک نجی ادارے کی معاونت سے منعقد کی گئی ہے۔

ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ آج ہوگا، ریلی میں 150 سے زائد ڈرائیورز حصہ کے رہے ہیں جن میں ریسنگ کی دنیا کے جانے پہچانے نام نادر مگسی اور صاحبزادہ سلطان بھی شامل ہیں۔

- Advertisement -

ریلی میں گوادر ہی سے تعلق رکھنے والے 25 ریسرز بھی شریک ہیں جبکہ ایونٹ میں 5 خواتین ڈرائیورز بھی شریک ہیں جیپ ریلی کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں خواتین ڈرائیورز شرکت کررہی ہیں۔

آف روڈ جیپ ریلی 2018

جیپ ریلی کا ڈرائیونگ ٹریک 240 کلومیٹر طویل ہے اور گوادر ، پشوکان، گنز اور جیوانی سے ہوتا ہوا گزرتا ہے۔ایونٹ کے اختتام پر میوزک کنسرٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم کی آمد بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی حب، تھل اور خیبر ایجنسی میں جیپ ریلیوں کا انعقاد کیا جاچکا ہے ، ایونٹ کا مقصد پاکستان میں ریسنگ گیم کو فروغ دینا اور ملک کا مثبت تاثر پیش کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں