ویسٹ انڈیزکے رنگین مزاج بلے باز کرس گیل ایک بار پھر نئے تنازعہ کا شکار ہوگئے۔ برطانیہ کی خاتون صحافی نے ان پر بدتہذیبی کا الزام لگا دیا۔
ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل اپنی روش پر قائم ہیں۔ وہ ایک بار پھر برطانیہ کی خاتون صحافی سے انٹرویو کے دوران ذو معنی گفتگو اور فلرٹ کرتے پائے گئے۔
ٹائم میگزین کے لیے انٹرویو لینے والی شارلوٹ ایڈورڈز نے الزام لگایا کہ گیل نے قابل اعتراض اور نازیبا گفتگو کی۔ گیل نے انٹرویو دینے کے بجائے مجھ سے انٹرویو لیا، الٹے سیدھے سوالات پوچھے اور مجھ سے فلرٹ کرتے رہے۔
رنگین مزاج گیل نے اس سے قبل بگ بیش لیگ میں خاتون رپورٹر کو لائیو انٹرویو میں میچ کے بعد ملنے کی پیشکش کی تھی جس پر گیل کو شدید تنقید کےساتھ 10 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔