جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

غزہ، حماس نے 2 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کے راکٹ حملے میں اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔

حماس کے حملے میں مارے گئے اسرائیلی فوجیوں میں سارجنٹ میٹیو یاکوف پرل اور سارجنٹ کیناؤ کاسا شامل ہیں۔

- Advertisement -

شمالی غزہ میں 6 جنوری کو بھی 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر کارروائیوں میں مرنے والے فوجیوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی کا معاہدہ بہت قریب ہے جس سے غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

پیرس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب جین نول بیروٹ کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی میں ہم جنگ بندی اور یرغمالیوں کے حوالے سے ایک معاہدے کے بہت قریب ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس تحریک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔

قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ غزہ جنگ بندی کے مذاکرات تکنیکی سطح پر جاری ہیں اور وفود قاہرہ اور دوحہ میں مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ بعد میں اسرائیل نے فلسطین کی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں ناکامی کے حوالے سے حماس پر نئے الزامات لگائے تھے۔

اسرائیلی ڈرون حملے میں فلسطینی بچے شہید

یاد رہے کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے حماس کو جنگ بندی میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایڈن بار ٹال نے کہا کہ کسی معاہدے پر پہنچنے کا واحد راستہ تحریک حماس پر دباؤ ڈالنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں