محصور غزہ پر ہیروشیما بم سے 6 گنا دھماکا خیز طاقت کے ساتھ بمباری کی جاچکی ہے۔
برطانوی صحافی اوون جونز کے ساتھ ایک انٹرویو میں یونیورسٹی آف بریڈفورڈ کے ایمریٹس پروفیسر پال راجرز نے کہا کہ غزہ میں ہونے والی تباہی کی جنگِ عظیم دوم کے بعد کے دور کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
سائنٹسٹس فار گلوبل سیکیورٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے راجرز نے کہا کہ غزہ پر تقریباً 70,000 ٹن دھماکا خیز مواد گرایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے دنوں میں، ہم کہتے تھے کہ ایک کلوٹن ایک ہزار ٹن TNT کے برابر ہے۔ اب جو دھماکا خیز مواد استعمال کر رہے ہیں جو TNT سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔
راجرز نے کہا کہ یہ تعداد 1945 میں امریکا کی طرف سے ہیروشیما پر گرائے گئے بم کی دھماکا خیز طاقت کے تقریباً چھ گنا کے برابر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہت کم لوگوں کو یہ احساس ہے کہ یہ کتنا شدید اور کتنا مستقل رہا ہے ہم نے مشرق وسطیٰ کے چینلز کے مقابلے میں یہاں ٹی وی پر اس کا زیادہ حصہ نہیں دیکھا۔