پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

غزہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی، القسام بریگیڈ

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے کے دوران ترجمان القسام بریگیڈ ابو عبیدہ نے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ثالث کار اسرائیل کو بھی اس کا احترام کرنے کا پابند کریں۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی کامیابی اسرائیلی عمل پر منحصر ہوگی، اسرائیل کی جانب سے خلاف ورزی پورے عمل کو خطرے میں ڈال دے گی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ معرکہ آرائی کو 471 دن مکمل ہو چکے ہیں جس نے قابض حکومت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، ہماری قوم کی عظیم قربانیاں اور بہایا گیا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں بہت مظالم ڈھائے ہیں اس کے باوجود ہم نے ہر جگہ صیہونی فوج کو کاری ضرب لگائی اور قابض ریاست کو عالمی قوتوں سے مدد لینے پر مجبور کیا۔

ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دنیا کو پیغام دیا کہ قابض حکومت ایک بڑا دھوکا ہے، مزاحمتی دھڑوں کے ساتھ غزہ کے ہر کونے میں دشمن سے جنگ کی، مجاہدین نے آخری لمحے تک بے مثال دلیری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، ہمیں ناممکن حالات کا سامنا تھا کیونکہ یہ ایک غیر متوازن جنگ تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں