منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکی صدر نے اسرائیل اور حماس سے معاہدے کے لیے نرم شرائط کی اپیل کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل اور حماس سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے نرم شرائط کی اپیل کر دی۔

روئٹرز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو قطر کے امیر اور مصر کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، امریکی صدر نے ثالثی کرنے والے دونوں رہنماؤں سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے بات چیت کی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے عبدالفتاح السیسی اور شیخ تمیم بن حمد سے اسرائیل اور حماس میں مذاکرات پر بھی تفصیلی گفتگو کی، جو بائیڈن نے گفتگو کے دوران کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے اسرائیل اور حماس نرم شرائط رکھیں۔

خیال رہے کہ ایک طرف امریکا اور ثالثی ممالک غزہ میں جنگ بندی کے لیے دن رات کوششیں کر رہے ہیں، دوسری طرف صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ پر مسلسل بمباری جاری رکھی ہوئی ہے، اور روزانہ متعدد فلسطینی نوجوان، بچے اور خواتین شہید ہو رہے ہیں، اسرائیل اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں، غزہ میں جن کے واضح ثبوت عالمی عدالت انصاف کو بھی فراہم کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن کیلیفورنیا کی سانتا ینیز وادی میں ایک فارم پر چھٹیاں گزار رہے ہیں، تاہم وہ غزہ جنگ بندی کے مذاکرات کی بھی بہ غور نگرانی کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں