سال نو پر دنیا بھر میں فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا ترکیہ، امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں احتجاج مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں سال نو کے آغاز پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا، میلبرن میں نئے سال کی آمد پر لوگوں نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا۔
ترکیہ کے شہر استنبول کے گلاٹا برج پر غزہ کی حمایت میں مارچ کیا گیا حتجاجی مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے استنبول میں امریکی قونصلیٹ کے باہر جمع ہو کر احتجاج کیا۔
امریکی شہر نیویارک میں بھی مظاہرہ کیا گیا، کولمبس سرکل پر آزاد فلسطین کے غبارے سجا دیئے گئے اور امریکی صدر بائیدن کے خون میں لت پت پلے کارڈ اٹھائے مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق مین نعرے بلند کیے۔
اس کے علاقہ لبنان ا ور اردن میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، تل ابیب میں بھی احتجاج ہوا، اسرائیلی شہری موساد کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے۔