بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

غزہ میں بچہ دوران آپریشن قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں بچہ دوران آپریشن قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر غزہ کے بچوں اور لوگوں کی دلخراش ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جس پر صارفین بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا گیا کہ دواؤں سے محروم غزہ کے اسپتالوں میں بے ہوشی یا سُن کیے بغیر زخمیوں کا علاج اور آپریشن کیا جارہا ہے۔

ایک بچے کو دیکھا جاسکتا ہے جو اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والی اپنی ٹانگ کی سرجری کے دوران قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔

خیال رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں وحشیانہ حملے 16 ویں روز بھی جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے دو ہفتوں کے دوران غزہ کے شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 7 سو سے تجاوز کرگئی ہے، شہدا میں 40 فیصد معصوم بچے شامل ہیں، جب کہ زخمی 16 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

اسرائیل نے 24 فلسطینی اسپتالوں کو خالی کرنےکی وارننگ بھی دی ہے، فلسطینی ہلال احمر نے غزہ کے اسپتالوں کو خالی کرنےکی اسرائیلی وارننگ کو مریضوں کے لیے سزائے موت جیسا قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، انہیں بحفاظت کہیں اور منتقل نہیں کرسکتے۔

غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر بھی فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔

صیہونی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین کے پناہ گزین کیمپ کی مسجد کو نشانہ بنایا جس میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں