جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیل کی قدیم مسجد پر بمباری، شہدا کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور العودہ مسجد پر بھی بمباری کر دی۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل نے ایک اور حملےمیں غزہ میں قدیم عثمان بن قشقار مسجد کو بھی شہید کر دیا۔ عثمان بن قشقارمسجد1223میں بنائی گئی تھی جو آثارقدیمہ کے طور پر دیکھی جاتی تھی۔

غزہ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 17,177 ہوگئی جب کہ 46,000 سے زیادہ زخمی ہیں۔

- Advertisement -

وزارت نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 350 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سےشمالی غزہ میں ایمبولینس سروس معطل ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں