جمعہ, اکتوبر 18, 2024
اشتہار

غزہ جنگ ختم ہونے کے بعد حکومت کس کی ہو؟ حماس نے تجویز دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فورسز سے بر سر پیکار فلسطینی جانبازوں کی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ کے بعد خودمختار حکومت کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے اور غزہ میں غیر جانب دار شخصیات پر مشتمل ایک خودمختار حکومت کے قیام کی تجویز دی ہے۔

حماس کے اعلیٰ عہدے دار حسام بادران نے کہا ہے کہ انھوں نے تجویز پیش کی ہے کہ جنگ کے بعد ایک غیر جانب دار حکومت غزہ اور مغربی کنارے کے معاملات کو دیکھے اور عام انتخابات کے لیے راہ ہموار کرے۔ انھوں نے واضح کیا کہ غزہ کے انتظامی امور فلسطین کا اندرونی معاملہ ہے، جنگ کے بعد کی صورت حال پر وہ کسی بھی بیرونی فریق کے ساتھ بات نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

غزہ کے تل الحوا محلے سے انخلا کے بعد درجنوں لاشیں برآمد، جان بوجھ کر نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

حماس کے ایک عہدے دار کے مطابق غیر جانب دار حکومت کے حوالے سے یہ تجویز ثالثوں قطر، مصر اور امریکا کو دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مطالبہ کیا تھا کہ مصر کی سرحد کے ساتھ غزہ کے علاقے اور فیلاڈیلفی راہداری کا کنٹرول اسرائیل کے پاس ہی رہے گا۔ حماس کا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی کے بعد اسرائیل غزہ کے علاقوں سے نکل جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں