اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اسرائیل اسپتال پر حملے سے انکاری ، مگر اس کے اپنے بیانات ہی ثبوت بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم: اسرائیل کے اپنے بیانات غزہ میں درندگی کے ثبوت بننے لگے ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسپتال پر حملے سے پہلےٹویٹ کیا اور بعد میں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل غزہ کے اسپتال پرحملے سے انکاری ہے مگر اس کے اپنے بیانات ہی جھوٹ کےخلاف ثبوت بن گئے، اسرائیلی وزیراعظم نے حملے سے پہلے ٹویٹ کیا کہ یہ جنگ روشنی اور تاریکی کی اولادوں کے درمیان ہے لیکن حملے کے بعد وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا

حملے کے فوری بعد اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے اسپتال میں چھپے حماس کے دہشت گردوں کونشانہ بنایا مگر بعد میں عالمی ردعمل کو دیکھتے ہوئے یہ ٹوئٹ بھی ڈیلیٹ کردیا گیا اور اسپتال پر حملے کو حماس کی کارروائی قرار دیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نےجان بوجھ کراسپتال کونشانہ بنایا جس کے شواہد، میزائل کےٹکڑے، عینی شاہدین اور ویڈیوز موجودہیں، جنہیں جلد جاری کیا جائے گا۔

گذشتہ روز اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے اسرائیلی کارروائیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ا اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے ٹوئٹر پرلکھا اسرائیل نے اسپتال پریہ سوچ کرحملہ کیا کہ اسپتال کےآس پاس حماس کا اڈہ ہے اور پھر ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا۔

ریاض منصور کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم جھوٹا ہے، اسرائیلی وزیراعظم کےترجمان نے اسپتال پر حملہ تسلیم کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں