جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے، یواین سیکرٹری جنرل

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری جنرل یواین انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔

نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیلی جارحیت سے بچوں، یواین آر ڈبلیواے عملے اور صحافیوں کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں روزانہ سیکڑوں لوگ جاں بحق و زخمی ہو رہے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 4 ہفتے میں 3 دہائیوں کے مقابلے زیادہ صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں تاریخ میں کسی بھی تقابلی مدت سے زیادہ امدادی کارکن مارے گئے اسرائیلی حملوں امدادی ادارے کے 89 ساتھی مارے جا چکے ہیں بہت سے امدادی کارکن ایسے ہیں جو اپنےخاندان کیساتھ مارے گئے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اساتذہ، ڈاکٹر، انجینئر، معاون عملہ اور مائی نام کی معذور لڑکی تک ماری گئی، مائی وہیل چیئر پر تھی سافٹ ویئر ڈویلپر تھی اور یواین آرڈبلیواے میں کام کررہی تھی، مائی نے اپنی خدمات یواین آرڈبلیواے کیلئے وقف کردی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رفح کراسنگ کے ذریعے ضروری امداد کی گنجائش زیادہ ہونی چاہیے غزہ میں جو تباہی ہے رفح کراسنگ کے ذریعے 5 فیصد امداد بھی نہیں پہنچی، تیل کے بغیر انکیوبیٹرز پر نوزائیدہ بچے اور لائف سپورٹ پر مریض مرجائیں گے غزہ میں صورتحال ڈراؤنےخواب جیسی ہے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ غزہ انسانی بحران کا شکار ہوتا جا رہا ہے یہ انسانیت کا بحران ہے اسرائیل بمباری میں شہریوں، اسپتالوں، پناہ گزینوں کیمپوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، مساجد، گرجاگھروں، اقوام متحدہ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کسی بھی جگہ شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہونا چاہیے اسرائیل کی جانب سے عالمی قانون کی واضح خلاف ورزیوں پر تشویش ہے دنیا کا کوئی بھی فریق عالمی انسانی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں