نیویارک : اقوام متحدہ نے زمین پر شمالی غزہ کو جہنم سے تشبیہہ دیتے ہوئے صورتحال دردناک قرار دے دی اور کہا فلسطینی موت کےخوف میں زندگی گزاررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوم متحدہ نے غزہ کی صورتحال کو دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر زمین پر کوئی جہنم ہے تو شمالی غزہ ہے۔
ترجمان نے بتایا امداد کے صرف پینسٹھ ٹرک مصر سے غزہ داخل ہوئے،،وہ بھی شمالی غزہ نہیں پہنچ پائے، رفح کراسنگ پیدل چلنے والوں کیلئےبنائی گئی ہے، ٹرکوں کےلیےنہیں۔ جس کی وجہ سے امدادکی فراہمی شدید سست روی کا شکار ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افلسطینی موت کےخوف میں زندگی گزاررہے ہیں۔ایسی صورتحال میں بچوں کو کیسےحوصلہ دیں، جوروز آسمان سے آگ برستی دیکھتے ہیں۔
خیال رہے غزہ کے جہنم میں پینتیسویں دن بھی آگ برستی رہی، اسرائیلی طیاروں نے چوبیس گھنٹےمیں چھ اسپتالوں کوبمباری کرکے تباہ کردیا، جس کے بعد غزہ میں اکیس اسپتال مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔
اسرائیل نے اسکول میں پناہ لینےوالے بےگھرفلسطینیوں کو بھی نہ بخشا اور البراق اسکول کوبمباری سے کھنڈربنادیا، اسکول میں سیکڑوں بےگھرخاندان پناہ گزین تھے۔
شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں نےالشفااسپتال کوپانچ بار نشانہ بنایا، جس میں بیس سے زائد فلسطینی مریض جان سےگئے جبکہ القدس اسپتال پربھی صہیونی فوج چڑھ دوڑی اور فائرنگ کرکے آئی سی یوکوتباہ کرڈالا۔
غزہ میں شہیدہونےوالوں کی تعداد گیارہ ہزار سے زیادہ ہوگئی، جن میں ساڑھے چارہزارسےزائد بچے ہیں۔