بدھ, اپریل 23, 2025
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی حملے سے گھر میں آگ لگ گئی، 11 فلسطینی جھلس کر شہید

اشتہار

حیرت انگیز

دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، غزہ میں اسرائیلی حملے سے گھر میں آگ لگ گئی، 11 فلسطینی جھلس کر شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری، آج صبح سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 28 ہوگئی، طبی ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ صبح سے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر ہونے والی اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

نیوز ایجنسی کے مطابق دو الگ الگ اسرائیلی حملوں میں وسطی غزہ کے علاقے نصیرات اور غزہ سٹی میں کم از کم چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غزہ کے 6 لاکھ بچوں کے معذور ہونے کا خدشہ

طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں لوگوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا جس میں دو لڑکیوں سمیت تین شہری شہید ہوئے۔

اسرائیل کی جانب سے 18 ماہ پہلے شروع ہونے والی جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 51 ہزار 266 ہوگئی ہے، غزہ پر اسرائیلی جارحیت و بربریت سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار 991 ہوگئی ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق شہدا کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد ہے، غزہ میڈیا آفس کے مطابق ملبے تلے دبے ہزاروں افراد کو شہید تصور کیا جارہا ہے۔

غزہ میں جنگ کے خاتمے کیلیے قطر اور مصر کی نئی تجویز سامنے آگئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں