اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

غزہ میں اسرائیلی درندگی کے 9 ماہ مکمل، فلسطینیوں کی نسل کشی اور ’صفائی‘ عروج پر

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ میں اسرائیلی درندگی کے 9 ماہ مکمل ہو گئے، 276 ویں دن بھی فلسطینی شہریوں پر بمباری نہ ر ک سکی، دنیا چیختی رہ گئی لیکن بنجمن نیتن یاہو کی وحشیانہ سوچ میں کوئی فرق نہیں آ سکا، چناں چہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور علاقے سے ان کی ’صفائی‘ عروج پر ہے۔

اسرائیل کی جانب سے دی گئی غزہ چھوڑنے کی دھمکی پر غزہ سٹی سے فلسطینوں کی نقل مکانی پھر شروع ہو گئی ہے، بے سروسانی میں فلسطینی بچے اور عورتیں دربدر ہیں، الجزیرہ کے مطابق نقل مکانی کے دوران دل خراش مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ان حالات میں بھی حماس کے جانبازوں کا بہانہ بنا کر درندہ صفت صہیونی فوج مسلسل زمینی و فضائی حملے کر رہی ہے، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں کم از کم 40 افراد کو شہید کیا ہے۔

- Advertisement -

نئے اعداد و شمار کے مطابق شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 38,193 ہو گئی ہے، غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں مزید 75 افراد زخمی ہوئے، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک زخمیوں کی کل تعداد 87,903 ہو گئی ہے۔

انکشاف: اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو اپنے ہی لوگوں کو ختم کرنے والے ’ہانیبل پروٹوکول‘ کا حکم دیا

فلسطینی شہدا میں 16 ہزار بچے اور 10 ہزار خواتین شامل ہیں، اسرائیلی حملوں میں اقوامِ متحدہ کے اداروں کے مطابق غزہ میں اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اور 90 فی صد آبادی بے گھر ہو کر بھوک کا شکار ہے۔

نامور طبی جریدے لینسیٹ جرنل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے کہ ایک اسرائیلی سمیت 3 ریسرچرز کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں حملے اور بیماریوں سے مجموعی اموات کی اصل تعداد ایک لاکھ 86 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AbdalQader Sabbah (@abd.sabbah)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں