نیویارک: یواین سیکورٹی کونسل پھر غزہ پر اسرائیلی حملے رکوانے میں ناکام ہو گئی۔
امریکا نے روسی ترمیم ویٹو کر دی۔ قرارداد میں حملے رکوانے کا جملہ شامل نہ ہو سکا۔ روس نےقراردادمیں حملے روکے جانے کا جملہ شامل کرنے کی ترمیم پیش کی تھی۔
سلامتی کونسل نے روسی ترمیم کے بغیر غزہ کی امداد کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے جب کہ روس اور امریکا نےحصہ نہیں لیا۔
- Advertisement -
قرارداد کے مطابق فلسطینیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اقوام متحدہ امداد کی تقسیم کی نگرانی کے لیے ایک اہلکار مقرر کرے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ امداد کی فراہمی کیلئے غزہ کے تمام راستے کھولےجائیں غزہ میں ایندھن فراہم کرنےکی اجازت دی جائے اور تمام فریق قیدیوں اور یرغمالیوں کو رہا کیا جائے۔