اشتہار

امدادی کارکنان نے غزہ میں آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل اور حماس میں جاری جنگ کے بعد امدادی کارکنان نے غزہ میں آنکھوں دیکھی زمینی صورتحال سے آگاہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امدادی کارکنان نے بتایا کہ غزہ میں زمینی صورتحال غیرمعمولی اور خوفناک ہے، انسانی حقوق کے کارکن غزہ میں امداد پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خوراک کی کمی اور اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے مسائل ہیں۔ غزہ میں بجلی منقطع ہے عملے اور متاثرین میں بات چیت کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔

- Advertisement -

امدادی کارکنان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت نے رسد فراہمی کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔ مصر کو بھی رفہ کراسنگ کھولنے پراسرائیلی حکومت دھمکیاں دے رہی ہے۔

عالمی قانونی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

پروفیسرسری نواس نے کہا کہ غزہ کو خوراک اور دیگرسامان کی فراہمی سے انکار عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ جنگ کا پہلا اصول ہے کہ اسے جنگجوؤں کے درمیان رہنا چاہیے

انھوں نے کہا کہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو جنگی جرائم کا ارتکاب ہوتا ہے۔ 20 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک سے محروم رکھنا جنگی جرم ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں