پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

غزہ چھوڑنے سے متعلق حماس سربراہ کا شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دھمکیوں کے باوجود فلسطینی اپنی سرزمین کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں دشمن امریکی انتظامیہ اور بعض یورپی ممالک کے ساتھ مل کر نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔

اسماعیل ہانیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ اپنی سرزمین میں ہی رہیں گے اور اپنی سرزمین کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔

حماس سربراہ نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ان ظالموں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کو اپنی فسطائیت کا نشانہ بنارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حماس کی ہمیشہ خواہش رہی کہ صیہونی حکومت شہریوں کو نشانہ نہ بنائے، حماس ایک آزادی کی تحریک ہے جو اخلاقیات کی پاسداری کرتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں