غزہ کا 3سالہ حنان پولیو ویکسین لےکر محفوظ رہا لیکن اسرائیلی بمباری میں ٹانگیں چلی گئیں۔
الجزیرہ کے مطابق غزہ کے چھوٹے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی لیکن اسرائیلی بمباری سےمحفوظ نہ رہے۔ اسرائیلی بمباری میں 3سالہ حنان اور 22 ماہ کی مسک کی والدہ کو شہید کر دیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیرعلاج 3 سال کاحنان ماں اورٹانگوں کے بارے میں پوچھتا رہتا ہے، ماما کہاں ہیں؟ میری ٹانگیں کہاں گئیں؟ ڈاکٹر 3 سال کےحنان کو کیا جواب دیں۔
- Advertisement -
بچہ چار ماہ سے اسپتال میں ہے جب سے انہیں وہاں لایا گیا تھا تو وہ زخمی تھا اور خون بہہ رہا تھا، اور ان کی ٹانگیں کاٹ دی گئی تھیں۔