پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

غزہ: سرنگ میں دھماکا، 2 اسرائیلی فوجی واصل جہنم، 2 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فوج کی جانب سے گزشتہ روز غزہ میں 2 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ہفتے کے روز ایک سرنگ کے دہانے پر زور دار دھماکا ہوا تھا، جس کے باعث ایک کیپٹن سمیت دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرنے والے اہلکار فوج کے ایلیٹ ’یہالوم‘ انجینیئرنگ یونٹ سے تعلق رکھتے تھے اور گولانی بریگیڈ کے ماتحت ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

اسرائیلی فوج کا بتایا ہے کہ اہلکار ایک عمارت کے اندر سرنگ کے داخلی راستے کو چیک کررہے تھے کہ دھماکا ہوگیا، جس کے باعث دو فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد اب بڑھ کر 416 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پر جنگ کو وسعت دینے کے لیے دسیوں ہزار ریزرو اہلکاروں کو بلایا ہے۔

آرمی چیف ایال ضمیر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج محصور غزہ کی پٹی پر ملک کے حملے کو بڑھانے کے لیے دسیوں ہزار محافظوں کو بلائے گی۔

انہوں نے اتوار کے روز یہ اعلان اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیل کے اندر سے ایک معاہدے کے لیے بڑھتی ہوئی کالوں کے باوجود جنگ جاری رکھنے کے وعدہ کے طور پر کیا ہے۔

شدید لڑائی جاری ہے، بدقسمتی سے مزید فوجی کھو دیے ہیں، نیتن یاہو

ایال ضمیر نے کہا کہ اس ہفتے، ہم اپنے ریزرو اہلکاروں کو غزہ میں اپنی کارروائی کو تیز کرنے اور وسعت دینے کے لیے دسیوں ہزار ڈرافٹ آرڈر بھیج رہے ہیں ہم اپنے لوگوں کو واپس کرنے اور حماس کو شکست دینے کے لیے دباؤ بڑھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں