بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد پچاس ہزار سے تجاوز کر گئی تاہم اموات کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے ، وزارت صحت نے کی تصدیق کی ہے سترہ ماہ سے مسلط جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 50 ہزارسے بڑھ گئی، جن میں سترہ ہزار بچے شامل ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں مزید اکتالیس فلسطینی شہید اور 61 زخمی ہوئے تھے، شہید فلسطینیوں میں زیادہ تعداد بچوں اورخواتین کی ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ جب سے غزہ کی پٹی میں لڑائی شروع ہوئی ہے، تقریباً 113,274 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

یو این حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں اموات کی اصل تعداد رپورٹ کی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں تاحال موجود ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب قاہرہ میں عرب لیگ کا وزارتی اجلاس ہوا، اجلاس میں غزہ پرحملے فوری بند اور محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلی فون کیا اور غزہ میں جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی سےمتعلق گفتگوکی۔

یاد رہے یہ جنگ 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے سے شروع ہوئی تھی، جس میں تقریباً 1,200 افراد، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے، مارے گئے تھے اور 251 دیگر کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں