ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پنجاب میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری

اشتہار

حیرت انگیز

گورنر پنجاب نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کر دیا.

بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کر دئیے گئے ہیں۔ 2019 کے بجائے 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز بحال کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی 11میٹروپولیٹن کارپوریشنز کا سربراہ کمشنر ہو گا۔ سیمی اربن علاقوں کی 11ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔

دیہاتی علاقوں کی30 ڈسٹرکٹ کونسلزکے ایڈمنسٹریٹرز بھی ڈپٹی کمشنرز ہی ہوں گے۔ یونین کونسلز کے سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔

صوبے کے بلدیاتی نظام کو چلانے کیلئے نئے ایڈمنسٹریٹرز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں