اشتہار

تاریخ میں پہلی بار رمضان میں بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

گلگت بلتستان : تاریخ میں پہلی بار رمضان میں بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس سے 4 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیرصدارت رمضان کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں رمضان کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں بجلی کی اسپیشل لائنیں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے مشیر اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ بلاتفریق اسپیشل لائینوں کے خاتمے سے مثال قائم ہوگی، اسپیشل لائنوں کے خاتمے اور جنریٹرز سے 4 میگاواٹ اضافی بجلی حاصل ہوگی۔

- Advertisement -

مشیر اطلاعات جی بی کا کہنا تھا کہ رمضان میں بجلی فراہمی دورانیہ 5 گھنٹے تک بڑھایا جائے گا، تمام اضلاع میں رمضان بازار لگائے جائیں گے اور اشیاخوردونوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ زائدقیمتیں وصولی پر جرمانے ہی نہیں، قید کی سزائیں بھی ہوگی، وزیراعلیٰ نے آئی جی پی کو رمضان میں یقینی سیکیورٹی کی ہدایات دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں