تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گلگت بلتستان انتخابات پی ٹی آئی ہی جیتے گی، سیاسی رہنما کی بڑی پیش گوئی

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی جانب سے نشر کی جانے والی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو پر امن اور شفاف قرار دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’گلگت بلتستان حساس علاقہ اور عالمی سازش کاحب ہے، ماضی میں کبھی پرامن الیکشن نہیں دیکھے مگر اس بار ایسا ممکن ہوا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر رہنے والے لوگ معاملہ فہم اوردور اندیش ہوتےہیں، گلگت بلتستان کے لوگوں نے اپنےمسائل کےحل کیلئے ووٹ دیا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات، کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار کس کے ساتھ ہوں‌ گے، اہم دعویٰ

شیخ رشید نےانتخابات کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے تحریک انصاف گیارہ ، بارہ نشتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر ہوگی‘۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان سے ایک یا دو نشستیں ہی مل سکیں گی‘۔

واضح رہے کہ آج گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے چوبیس میں سے 23 حلقوں پر انتخابات ہوئے ہیں جن میں تحریک انصاف، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت آزاد امیدواران نے حصہ لیا۔

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں جن میں سے ایک حلقے  گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا۔

گلگت بلتستان میں انتخابات کے لیے 1160 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جن میں سے 418 کو انتہائی حساس جبکہ 311 کو حساس قرار دیا گیا تھا، انتخابات میں 330 امیدواران نے حصہ لیا۔

Comments

- Advertisement -