تازہ ترین

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

عمران نیازی دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنارہا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی...

میٹرک امتحانات میں 100 فیصد نمبر لینے والے طلبا کیلئے بُری خبر

لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے میٹرک امتحانات میں 100 فیصد نمبرز لینے والے طلبا کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ، ٹیسٹ نتائج کی بنیاد پر طلبا کا میرٹ بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے میٹرک امتحانات میں 100فیصد نمبر لینے والے طلبا کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاضی، حیاتیات، مطالعہ پاکستان، انگریزی اوراردوکاٹیسٹ لیا جائے گا۔

جی سی یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ نتائج کی بنیاد پر طلبا کا میرٹ بنے گا۔

یاد رہے میٹرک امتحانات میں سیکڑوں طلبا نے 100فیصدنمبرحاصل کیے تھے اور سیکڑوں طلبا کے 100فیصد نمبروں پر تعلیمی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے 16 اکتوبر کو لاہور بورڈ کی تاریخ کے انوکھے نتائج نے سب کو حیران کر دیا تھا ، بورڈ نے میٹرک کا امتحان دینے والے 707 امیدواروں کو 1100 میں سے 1100 نمبر دیئے تھے۔

بورڈ کا کہنا تھا کہ کووِڈ پالیسی کے تحت نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، جس میں میٹرک کے تمام بچوں کو پاس کر دیا گیا ہے، جب کہ غیر حاضر بچے فیل ہوئے ہیں۔

Comments