پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

جنوبی ایشیا کی بگڑتی صورتحال: خلیج تعاون کونسل کا بھارت اور پاکستان سے فوری مذاکرات کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : خلیج تعاون کونسل نے بھارت اورپاکستان سے فوری مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے اوربات چیت کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیج تعاون کونسل نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان اوربھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے اوربات چیت کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔

انہوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

جاسم البدیوی نے دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں وکشمیر کے مسئلے کا پُرامن حل تلاش کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری اپنی کوششیں تیز کرے۔

البدیوی نے اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "امتیازی بیان بازی اور پالیسیاں کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہیں اور امن کی جاری کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔”

خلیج تعاون کونسل ایک سیاسی اور اقتصادی بلاک جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، بحرین اور کویت شامل ہیں، تمام ممالک نے علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں