تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا خواجہ سراؤں سے متعلق بڑا اعلان

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خواجہ سراؤں کے لیے خصوصی نشستوں کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی سفارش پر اکیڈمک قونصل نے خواجہ سراؤں کے لیے خصوصی نشستوں کی منظوری دیدی۔

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا ہے کہ فیصلہ کا مقصد اس پسماندہ طبقے کی اعلی تعلیم تک رسائی میں اضافہ کرنا ہے، معاشرہ کا اصلاح درسگاہوں کی ذمہ داری ہے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں ایسی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے جہاں ٹرانسجینڈرز کو بطور وکیل، ڈاکٹرز، انجینئرز، بیوروکریٹس اور سیاستدان قبول کیا جائے ، جہاں والدین اپنے ٹرانسجینڈر بچوں کو قبول کریں اور انکی پرورش اسی انداز سے کریں جیسے وہ اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی کرتے ہیں۔

پروفیسرڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ اس تبدیلی کی پہلی شرط خواجہ سراؤں کی تعلیم تک آسان رسائی ہے، اسکولز سمیت تمام تعلیمی اداروں میں خواجہ سراؤں کے لئے خصوصی نشستیں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سی یو میں خصوصی نشستوں کے علاوہ اچھے نمبر حاصل کرنے والے ٹرانسجینڈرز اوپن میرٹ پر بھی داخلہ حاصل کر سکتے ہیں، جی سی یو میں پہلے ہی دیگر پسماندہ طبقوں کے لئے خصوصی نشستیں موجود تھیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طلباء، معذور افراد اور اقلیتیں بھی شامل ہیں یہ پہلا موقع ہے جب خواجہ سراؤں کے لئے خصوصی نشستیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں