اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

جی ڈی اے کی سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر کی حمایت کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے ایم کیوایم پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر صدر الدین شاہ راشدی نے متحدہ رہنماؤں کو یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پیر صدر الدین شاہ کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات کے موقع پر خواجہ اظہارالحسن سمیت اپوزیشن لیڈر کی نامزد امیدوار رعناانصار بھی موجود تھیں۔

ذرائع نے ملاقات کا احوال بتایا کہ گورنرسندھ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے پیرپگارا اور آپ کے لیے سلام بھیجا ہے، خالد مقبول نے کہا ہے کہ پیرپگارا اور ان کی فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی چاہتے ہیں کہ آپ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حمایت کریں۔

صدرالدین شاہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ہم تابعدار ہیں، آپ وفاق کے اور مرکز کے نمائندے ہیں، آپ کی بات کیسے ٹالی جاسکتی ہے، جس کے جواب میں گورنرسندھ نے کہا کہ آپ ہمیشہ سے شفیق رہے ہیں اور محبت و شفقت کا مظاہرہ کیا۔

اہم ترین

مزید خبریں