کراچی: جی ڈی اے کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ جی ڈی اے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ڈی اے اورایم کیوایم رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیا۔
پیر پگارا کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان پر یقین کرکے انھیں ووٹ دیا، ہم عمران خان کی حکومت میں کوئی رکاوٹ نہیں کھڑی کریں گے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کوحکومت بنانے دی جائے، عمران خان کو اپنے وعدوں پرعمل درآمد کرنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ جی ڈی اے تحریک انصاف کی مکمل حمایت کرتی ہے، سندھ میں بھی عمران خان کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں۔
پیرپگارا کا کہنا تھا کہ سندھ میں ایک حلقے سے جی ڈی کے 12 سے 13 ہزار ووٹ مسترد کیے گئے، الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ سندھ کے افسران کا تبادلہ کیا جائے، مگر ایسا نہیں ہوا۔
انھوں نے سوال کیا کہ سندھ کےعوام کب تک زیادتی برداشت کریں گے، 10 سال میں سندھ کےعوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے، جب ایم کیوایم بھی جی ڈی اےاجلا س میں شریک ہوئی، اجلاس میں عامرخان اورفیصل سبزواری نے ایم کیوایم کی نمائندگی کی۔
امید ہے ایم کیو ایم بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی ، فواد چوہدری
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں