اشتہار

گیتا کی کل بھارت روانگی کی تیاریاں مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ مقیم رہنے والی گیتا کا بھارت جانے کا انتظام ہوگیا، 22 سال کی گیتا پیرکے روز ایدھی کےپانچ رضاکاروں کے ساتھ بھارت کے لئے روانہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بولنے اور قوت سماعت سے محروم گیتا کا بھارت جانے کا انتظام ہوگیا، بھارت جانے کا ٹکٹ مل گیا، گیتا کو اس کے اپنوں سے ملوانے کے لئے بلقیس ایدھی ، صبا ، سعد اور حمزہ ایدھی بھی اور بھارتی سفارت خانے کے ایک افسرپی کے جین بھی گیتا کے ساتھ بھارت جائیں گے۔

گیتا کے رشتہ دار اس سے ملنے کے لئے دہلی پہنچ چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اگر گیتا کا ڈی این اے اس کے رشتہ داروں سے تعلق ثابت نہ کرسکا تو گیتا کے لئے کسی مناسب ادارے کا انتخاب کیا جائے گا،جہاں اسے رکھا جائے گا۔

گیتا کو گیارہ بارہ سال کی عمر میں لاہور سے پکڑا گیا تھا جس کے بعد حکام نے اسے ایدھی فائونڈیشن کے سپرد کردیا گیا تھا، گیتا کواپنے گھر والوں کا پتہ نہیں تھا۔

اس لئے اس بھارت نہیں بھیجا جاسکا تھا، کچھ دن پہلے گیتا نے بھارت میں موجود اپنے رشتہ داروں کی تصویر دیکھ کر انہیں پہچان لیا تھا۔


Geeta set to leave for India by arynews

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں