بھارت کے سابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کا معمہ تین سال بعد حل ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاکت کے 3 سال بعد پارلیمان کے ایوانِ زیریں لوک سبھا میں پیش کی گئی پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 دسمبر 2021 کو پیش آنے والا ایم آئی 17 کا حادثہ انسانی غلطی (ایئرکریو) کی وجہ سے ہوا تھا۔
پارلیمانی پینل کی ایک رپورٹ نے حادثے کو انسانی غلطی قرار دیا ہے، 2021 میں بپن راوت اپنی اہلیہ اور دیگر 8 فوجی اہلکاروں سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2022 کی دوران بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے حادثے 34 رہے، رپورٹ میں ’ریزن یعنی وجہ‘ کے عنوان سے ایک کالم بھی شامل ہے جس میں ہوائی جہاز کی قسم تاریخ اور حادثے کی وجہ بتائی گئی ہے۔