جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

میران شاہ کلیئر ہونا پاک فوج کی بڑی کامیابی ہے، برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے کہ ہے کہ میران شاہ کا دورہ میرے لیے قابل فخر ہے ، جس انداز میں پاک فوج نے یہاں بحالی اور تعمیر نو کا کام کیا وہ متاثر کُن ہے۔

فوج کے تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برطانوی کے چیف آف جنرل اسٹاف نے میران شاہ کا دورہ کیا اور وہاں پر پاک فوج کے بحالی اور تعمیر نو کے کردار کو سراہا۔

جنرل نکولس نے کہا کہ اس مقام کے بارے میں صرف سُنا ہی تھا، برطانوی فوج کے سربراہ کے طور پر میران شاہ کا دورہ قابل فخر ہے ، پاک فوج نے اس مقام کو دہشت گردوں سےکلیئر کروایا جو بہت بڑا کارنامہ ہے کیونکہ میں افغانستان میں تعینات رہا ہوں اور مجھے مشترکہ خطرے سمیت اس علاقے کی مشکلات کا اچھی طرح اندازہ ہے۔

برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا کہ ’’جس انداز میں پاک فوج نے اس علاقے میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے کام کیا وہ متاثر کن ہے، میں دیکھ رہا ہوں کہ یہاں کی بڑی آبادی واپس آرہی ہے جس کا کریڈٹ پاک فوج کو جاتا ہے‘‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمان بھی برطانوی چیف آف جنرل کے ہمراہ تھے انہیں اس دورے میں ایجنسی کی موجودہ صورتحال سمیت آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی واپسی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ جس پر برطانوی جنرل نے پاک فوج کے کردار اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا۔

genetal-nikola

قبل ازیں جنرل نکولس جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے اور انہوں نے آرمی چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور سیکیورٹی معملات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ بعد ازاں برطانوی جنرل نے شہداء یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھاتے ہوئے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں