راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے.
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج آرمی چیف سے افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ نے ملاقات کی.
[bs-quote quote=”افغانستان میں امن پاکستان کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]
اس اہم ملاقات میں افغانستان میں جاری مصالحتی عمل کےامور بھی زیر غور آئے اور افغانستان کی صورت حال کے سیاسی حل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا.
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے، مؤثربارڈر مینجمنٹ کے لئے جامع کوششوں پرغور کیا گیا.
مزید پڑھیں: ہمیں میڈیا کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک اور سائبر جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا: آرمی چیف
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے.
یاد رہے کہ گذشتہ دونوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ پاکستان امن دوست ملک ہے اور امن پر یقین رکھتا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیول اکیڈمی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔