لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف نے تسلیم کرلیا کہ میری حکومت گرائی، مجھے یقین نہیں تھا کہ وہ تسلیم کرینگے کہ میری حکومت گرانیوالا کون تھا؟۔
تفصیلات کے مطابق زمان پارک سے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کہتے تھے کہ مجھے عمران خان سے ملک کو بچانا ہے، مجھے اس بات پر حیرت ہوئی، جنرل (ر) باجوہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے میری حکومت گرائی۔
انہوں نے کہا کہ قمرجاوید باجوہ کے پاس بہت اختیارات تھے وہ سپرکنگ تھے،قمرجاوید باجوہ کسی کو جوابدہ نہیں تھا حکومت کے کام اسوقت ہوتے تھے جب قمر باجوہ کہتے تھے کہ ہاں ٹھیک ہے، قمرباجوہ نے فیصلہ کرلیا کہ احتساب نہیں ہوگا تو ثابت ہوگیانیب بھی انکےکنٹرول میں تھی،تنقید کا نشانہ میں تھا اوراختیارات سارے ان کے پاس تھے۔
یہ بھی پڑھیں: "کوشش کی جارہی ہے کہ عمران خان اقتدار میں نہ آئے”
اپنے ویڈیو لنک خطاب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ خوش قسمتی سے کورونا کے دوران ہم ایک پیج پر آگئے، عالمی وبا کے دوران ہم نے فیصلہ کیا اور انہوں نے سپورٹ کی۔
عمران خان نے کہا کہ سابق آرمی چیف کا فیورٹ شہبازشریف تھا،سابق آرمی چیف نے فیصلہ کیا تھا کہ شہبازشریف کو وزیراعظم بنوانا ہے،ذمہ دار بھی وہ آدمی ہے جس نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران حکومت گرانی ہے،شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ انہوں نے پہلے سے ہی کرلیا تھا،ملک میں کوئی پوچھنے والا نہیں ،حکومت گرانے کی انکوائری ہونی چاہیے۔