راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک اور محب وطن سیاسی لیڈر سے محروم ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام للہ گنڈا پور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محب وطن سیاسی لیڈر امن و جمہوری عمل کے دشمنوں کی نذر ہوگیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، انشاء اللہ ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
COAS expresses his grief on martyrdom of Ikramullah Gandapur in suicide attack. “We have lost another patriotic political leader who are being targeted by enemies of peace & democratic process. We stay determined & steadfast. Blood of our martyrs shall not go waste, IA”, COAS.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 22, 2018
مزید پڑھیں: ڈی آئی خان دھماکہ: پی ٹی آئی کے امیدوار اکرام خان گنڈاپورجاں بحق
واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کولاچی میں پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈا پورکی گاڑی پرخودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیورموقع پرہی جاں بحق ہوگیا، جبکہ اکرام خان گنڈا پور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پشاور میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ ڈی آئی خان خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈا پور کے جاں بحق ہونے کے بعد پی کے 99 ڈی آئی خان میں انتخابات ملتوی کردئیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 99 میں الیکشن کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اکرام اللہ گنڈاپور پر خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، سربراہ محکمہ انسداد دہشت گردی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔