اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول 14 دسمبر کے بعد جاری کئے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد ملک میں عام انتخابات فروری کے دوسرے ہفتے میں ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں عام انتخابات فروری کے دوسرے ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے ، ذرائع الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول پر الیکشن کمیشن میں تجاویز پر غور کیا ، انتخابی شیڈول 14 دسمبر کے بعد جاری کیا جائے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کےبعد54دن میں انتخابی شیڈول سمیت دیگر کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
یاد رہے مسلم لیگ ن کے وفد نے الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کا عمل جلدی مکمل کرنے کی تجاویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں کا عمل 15 سے 20 دن قبل مکمل ہوسکتا ہے، نئی ووٹر لسٹوں کو ساتھ مرتب کرسکتے ہیں۔
وفد کا کہنا تھا کہ نومبرتک حلقہ بندیاں مکمل کرکےانتخابی شیڈول جاری کیاجاسکتاہے، اس عمل سے جلدی انتخابات ممکن ہوسکیں گے۔
ن لیگ نے حلقہ بندیوں کیساتھ انتخابی فہرستوں کوحتمی شکل دینے کی بھی تجویز دی ہے۔