ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

عام انتخابات، پی پی کراچی میں کس جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کر رہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

آئندہ سال 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے پی پی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور وہ کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کر رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ سال 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے پی پی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور وہ عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ کراچی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی میں کراچی میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی ہے جب کہ ابتدائی طور پر خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 30 حلقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات، چترال، اپر اور لوئر دیر کے حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی جب کہ دونوں جماعتوں کے درمیان مالاکنڈ، بٹگرام  اور مردان میں بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی

ذرائع کے مطابق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کرک، بنوں اور ڈیرہ  اسماعیل خان کے حلقوں کے گزشتہ الیکشن کے ووٹ دیکھے گئے جب کہ صوابی، چارسدہ، نوشہرہ اور پشاور کے قومی اسمبلی حلقوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں