بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘چند ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف حماداظہر نے کہا ہے کہ دیکھ رہا ہوں آئندہ چند ہفتے میں عام انتخابات کا اعلان ہو جائےگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ کیاہم کٹھ پتلی حکومت کےسامنےبیٹھ کرتقریریں کریں؟ نہیں! ہم عوام میں نکلےہیں اوراب عوام فیصلہ کریں گے آگے کیا ہونا ہے۔

حماداظہر نے کہا کہ کل عام عوام نکلی ہوئی تھی اوران کی آنکھوں میں غصہ تھا عوام چاہتےہیں پاکستان اب بیرونی ایجنڈوں پرنہیں چلے گا امپورٹڈحکومت خود کہےگی الیکشن کرالیں چند ہفتےانتظار کریں۔

انہوں نے کہا کہ 11جماعتیں اکٹھی ہوئی ہیں نہ نظریہ اورسوچ ملتی ہے ہم نےتازہ مینڈیٹ کامطالبہ کیاہے اسمبلی میں85 نشستوں والی پارٹی کو وزیراعظم کا عہدہ دیدیا گیا ان لوگوں کو پتہ ہےابھی عوام میں گئے تو ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں