جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا، سی جے ایس سی جنرل ندیم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف، نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان، شاہ سلمان کے نائب سیکریٹری تمیم بن عبد العزیز، اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی کرنل عوض بن عبد اللہ الزہرانی اورریاض میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو جنرل زبیر محمود حیات کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کی منظوری دی تھی جس کے بعد انہوں نے عہدہ سنھبال لیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

جنرل ندیم رضا کور کمانڈر راولپنڈی اور پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں جب کہ انہیں ہلال امتیاز ملٹری بھی مل چکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں