جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

میرا پاک فوج کیساتھ روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم کیلئے دعا گو ہوں، میرا پاک فوج کیساتھ روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک فوج میں کمانڈ تبدیلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج اللہ کا شکر گزار ہوں کہ عظیم فوج کی خدمت کا موقع دیا۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کے عہدے پر پروموٹ ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا مجھے امید ہے جنرل عاصم منیر کی تعیناتی بہت مثبت ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہرمشکل میں میرے ہرحکم پر لبیک کہا، پاک فوج کی قربانیوں کی وجہ سے آج پاکستان میں امن ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کم وسائل کے باوجود پاک فوج جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہے اور ملک کے چپے چپےکی حفاظت کی ضامن ہے۔

سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ملک کی مزید خدمت کرےگی ، جب فوج پر مشکل وقت آئے گا تو میری دعائیں پاک فوج کیساتھ رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم کیلئے دعا گو ہوں ، میرا پاک فوج کیساتھ روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا ، خوشی ہے کہ کمان قابل افسرا کے حوالے کرکے ریٹائر ہورہاہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں