راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج بھرپورکردارادا کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایئریونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اقتصادی ترقی کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔
پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ کسی بھی خطرے سے بھرپورنمٹنے کے لیے قومی سطح پرتمام اداروں کا متفقہ ردعمل ضروری ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاک فوج بھرپورکردارادا کررہی ہے، پاکستان سے دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
ایئریونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کوشکست دی ہے۔
وزیرستان کو ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ترقی دینے کا وقت آ گیا: آرمی چیف
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو وزیرستان کے علاقے میں دوبارہ نہیں آنے دیں گے۔
واضح رہے کہ 8 ستمبرکو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لیے کوششوں سے اپنا مقام حاصل کریں گے، پاکستان کو عالمی تنازعات کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔