راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل راشد محمود نے مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے جنرل راشد محمود کو پاک فضائیہ کی مشقوں ہائی مارک پر تفصیلی بریفنگ دی۔
جنرل راشد نے مشقوں میں شریک عملے کی مہارت کوسراہا جب کہ مختلف ایریاز میں فلائنگ مشقوں کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر جنرل راشد محمود کا کہنا تھا کہ قوم کو ضرب عضب میں پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ فضائیہ کے تعاون سےمسلح افواج کو ضرب عضب میں کامیابیاں نصیب ہوئیں۔
دوسری جانب تاریخ میں پہلی بار ہونے والی پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں، بھارت کی لاکھ کوشش کے باوجود روسی فوجی مودی کے سینے پر مونگ دلتے پاکستان پہنچے اور مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔