بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

جنرل زبیر محمود حیات سے ترک سفیر بابرگرگین کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ترک سفیر بابرگرگین کی اہم ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سے ترک سفیر بابرگرگین سے جی ایچ کیو میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاع تعاون کے معاملات پربات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات اور ترک سفیر بابر گرگین کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے قریبی برادرانہ تعلقات پر اظہاراطمینان کیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا، نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ جنرل زبیر حیات کی کمانڈ میں پاکستان کی مسلح افواج مزید ترقی کریں گی اور اپنا بااثر تشخص برقرار رکھیں گی۔


مزید پڑھیں : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف ایڈ مرل ذکا اللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کوسلامی پیش کی۔

جنرل زبیر محمود حیات نے نیول چیف سے ملاقات کی، چیئرمین کو پاک بحریہ کے کردار اور بحر ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں