گجرات: جنریٹر میں ایندھن ڈالتے ہوئے گھرمیں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنریٹر استعمال کرنے کے لیے اس میں ایندھن ڈالنا خوفناک حادثے کا سبب بن گیا، ذرا سی لاپروائی تین افراد کی ہلاکت کا باعث بن گئی۔ آتشزدگی کے باعث بچے سمیت 3 افراد کی زندگی کا چراغ گُل ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ واقعہ گجرات کے محلہ ڈنڈے مار میں پیش آیا، واقعے میں 2 خواتین اور ایک کم سن بچہ جاں بحق ہوا۔
جنریٹر میں تیل بھرتے ہوئے آگ لگنے سے مکان کی تیسری منزل لپیٹ میں آئی، آگ بھڑکتے ہی تیل کا کین پھینکے جانے پر شعلے مزید پھیلے۔