منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان کو کس طرح بچانا ہے، سب مجھے پتا ہے، پرویزمشرف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو کس طرح بچانا ہے، یہ سب مجھے پتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نشتر پارک میں اے پی ایم ایل کے جلسے سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے جلسے میں تمام قومیتوں کی شرکت پر خوشی ہے۔

چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف نے کہا کہ ہمیں قومیت سے آگے بڑھ کر پاکستانی بن کر متحد ہونا ہے، پاکستانی دفاع کو مضبوط کر کے پتھر کا جواب اینٹ سے دینا ہے۔

اپنے ویڈیو خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے اس لیے آنے والے انتخابات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

پرویز مشرف کا شہر کے بارے میں کہنا تھا کہ کراچی تمام قومیتوں کاشہر ہے، یہاں ہر قومیت کا فرد رہتا ہے، اس لیے یہاں یکجہتی ہونی چاہیے۔

این آراو کا معاہدہ کرنے پر پرویزمشرف ،آصف زرداری اور نیب کو نوٹسز جاری


انھوں نے کراچی میں بنگالی اور بہاریوں کو درپیش مسائل پر بھی بات کی، کہا بنگالی اوربہاریوں کو شناخت کے حصول میں آج بھی مسائل درپیش ہیں، انھیں فوری شناختی کارڈ جاری کیے جائیں۔

ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے اپنے ویڈیو خطاب میں پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہزارہ اور سرائیکی صوبے سمیت کئی صوبے بنننے چاہیئں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں